ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: تیرنا مکّی میں ایک گھر پر چوری، سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف

بھٹکل: تیرنا مکّی میں ایک گھر پر چوری، سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف

Wed, 06 Nov 2024 12:17:16  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل،  6 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تیرنامکّی علاقے میں گھر کے دروازہ کا قفل توڑ کر 40 گرام سونے کے زیورات چرانے کا معاملہ پیش آیا ہے ۔
    
موصولہ تفصیلات کے مطابق ممتا کرشنا شیٹی نامی خاتون گزشتہ دو سال سے اپنے مائیکے میں قیام پزیر تھی ۔ دیوالی  تہوار کے پس منظر میں مائیکے کے گھر کو قفل لگا کر وہ 2 نومبر کو شوہر کے گھر آئی ہوئی تھی ۔ 4 نومبر کو شام کے وقت جب ممتا کا بھائی اس کے گھر پہنچا تو سامنے والےدروازہ کا قفل ٹوٹا ہوا پایا ۔ اندر داخل ہونے پر الماریوں کا سامان بکھرا ہوا ملا ۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔
    
الماریوں کا جائزہ لینے پر تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے  40 گرام وزنی زیورات غائب تھے ۔ مرڈیشور پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: